پی سی بی نے لیجنڈ بلے باز محمد یوسف کو نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔
پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیاہے۔ یہ اعلان پاکستان کے آئندہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل منگل کو کیا گیا۔
16 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ محمد یوسف شاہد اسلم کی جگہ لیں گے جو اس سے قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے پر فائز تھے۔
عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ کے لیے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ اگرچہ عاقب کی اصل مدت آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ختم ہونے والی تھی لیکن ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع کریں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر رہا ہے۔
دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا
دورہ نیوزی لینڈ کیلیے محمد رضوان کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹانے کے ساتھ اس فارمیٹ کے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تاہم وہ ون ڈے میں بدستور ٹیم کی قیادت کریں گے اور سلمان علی آغا ان کے نائب ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی کے لیے قیادت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اس فارمیٹ میں ٹیم کی کمان سلمان علی آغا سنبھالیں گے جب کہ ٹیم میں طویل عرصہ بعد واپسی کرنے والے شاداب خان نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کو ٹی 20 اسکواڈ جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
ون ڈے کے لیے 15 رکنی جب کہ ٹی 20 کے لیے 16 رکنی اسکواڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈز ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔