تازہ ترین

دو سو جی بی ڈیٹا اسٹور کرنے والا میموری کارڈ متعارف

نیویارک : سب سے زیادہ ڈیٹا اسٹور کرنے کی صلاحیت کا حامل دنیا کا سب سے پہلا میموری کارڈ متعارف کرا دیا گیا۔

اسمارٹ فون میں زیادہ سے زیادہ ڈیٹا ا سٹور کرنے کی پریشانی ختم ہوگئی ہے،  فلیش اسٹوریج بنانے والی کمپنی نےالٹراسمارٹ میموری کارڈ متعارف کرادیا ہے، جس میں دو سو جی بی ڈیٹا سما سکتا ہے، دنیا بھر میں سمارٹ فونز کے شائقین اس میموری کارڈ کے مارکیٹ میں آنے کا بے صبری سے انتظار کرنے لگے ہیں۔

گزشتہ سال کمپنی نے ایک سو اٹھائیس جی بی ڈیٹا اسٹور کرنے کی صلاحیت رکھنے والا میموری کارڈ متعارف کرایا تھا۔

میموری کارڈ آئندہ ماہ پوری دنیا میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا، جس کی قیمت 399.99 ڈالر (تقریباً 40,000 پاکستانی روپے) متوقع ہے جو کہ مارکیٹ میں موجود کئی سمارٹ فونز کی قیمت سے بھی زیادہ ہے۔

اس میموری کارڈ کی کامیابی میں ایک اور بڑی رکاوٹ بہت سے موبائل فونز کا اسے سپورٹ نا کرنا بھی ہے کیونکہ مارکیٹ میں موجود اسمارٹ فونز128 جی بی سے زائد میموری کارڈ کو سپورٹ نہیں کرتے۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال اسکین ڈسک کے نئے میموری کارڈ کیلئے کافی زیادہ مشکلات کھڑی کر سکتی ہے تاہم ماہرین کچھ بھی کہیں لیکن کمپنی نے چھوٹے سائز میں زیادہ ڈیٹا سٹور کرنے کی صلاحیت متعارف کرا کے وہ کام کر دیا ہے جو کئی بڑی کمپنیاں اب تک کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -