جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان کے گھر سے کیا برآمد کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ملزم ارمغان کے گھر کی سرچنگ مکمل کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے 18 لیپ ٹاپ، دو ڈیجیٹل ڈیوائس ملی ہیں، گھر سے کمپیوٹر ٹاور اور دیگر ڈیوائز بھی ملی ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گھر کی پارکنگ سے ڈھائی کروڑ مالیت کی امپورٹڈ کار بھی ملی ہے، قیمتی کار حیدر علی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹیم کو چیک بکس، کارڈ اور دیگر دستاویز بھی ملیں، برآمد شدہ تمام سامان ایف آئی اے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کا مکمل فارنزک تاحال نہیں ہو سکا ہے، ذرائع فارنزک ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے مطابق سی آئی اے نے بھی ارمغان کے گھر سے ملنے والے جدید اسلحے کے فارنزک میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

سی آئی اے نے ارمغان سے مقابلے میں استعمال اسلحے اور جائے وقوعہ سے ملنے والے خولوں کی محدود جانچ کروائی ہے، سی آئی اے کی ٹیم کو مقابلے کی جائے وقوعہ سے 24 خول ملے تھے، ارمغان نے پولیس مقابلے میں ایک سے زائد ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا، ذرائع فارنزک ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ فارنزک ڈپارٹمنٹ صرف یہی تعین کر پایا ہے کہ جو اسلحہ مقابلے میں چلا وہ قابل استعمال ہے، فارنزک ڈپارٹمنٹ یہ بھی تعین کر پایا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول ارمغان سے ملنے والے اسلحے کے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں