ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر تجرباتی پرواز کے دوران چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا تاہم اسپیس ایکس نے حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کا اسٹارشپ راکٹ آٹھویں تجرباتی پرواز کیلئے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی تباہ ہوگیا۔
اپیس ایکس کی لائیواسٹریمنگ میں راکٹ کو فضا میں بلند ہوتے اور پھر چند منٹ میں ہی پھٹتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل متعدد وڈیوز میں راکٹ کا ملبہ جنوبی فلوریڈا اور کیریبئن جزائر بہاماس کے کچھ حصوں میں گرتا دیکھا جا سکتا ہے۔
اس خلائی مشن کا مقصد راکٹ کا تجربہ کرنا اور جعلی سیٹلائٹ لانچ کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے خلا میں پہنچنے کے فوراً بعد تباہی کا شکار ہوگیا۔
اسپیس ایکس کا 2025 میں یہ دوسرا ناکام تجربہ ہے،اس سے قبل سولہ جنوری کو بھی اسپیس ایکس کا راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔
ایلون مسک کا مقصد ایسا راکٹ بنانا ہے، جو خلا میں زیادہ تعداد میں سیٹلائٹس بھیجنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کو چاند اورمریخ تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
اس سے قبل سولہ جنوری کو بھی ایک راکٹ فضا میں تباہ ہوا تھا۔