اشتہار

کراچی 2015 کا دنیا کا سستا ترین شہر قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف انگریزی جریدے اکانومسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کراچی کو سال دوہزار پندرہ میں دنیا کا سستا ترین شہر قرار دے دیا۔

معروف انگریزی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ میں کراچی 2015 میں دنیا کا سستا ترین شہر ہے۔

 رپورٹ دنیا بھرکے 133 شہروں کے سروے پر مبنی ہے جس میں روزمرہ کی چیزوں مثلا آٹاچینی دال وغیرہ ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولتیں اور گھریلو ملازم، ا سکولوں کی فیس اور ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

 درجہ بندی کےمقصد سے نیویارک کوسوپوائنٹ کےساتھ معیار بنایاگیا اور131 شہروں کےدرجات مقرر کیے جاتے ہیں۔ کراچی کے ساتھ سستےترین شہروں میں بنگلور، ممبئی اور چنائی بھی شامل ہیں۔

 اس کے بر عکس 2014 کی طرح اس سال بھی سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔

 اس کے بعد بالترتیب فرانس کا دارالحکومت پیرس، ناروے کا دارالحکومت اوسلو، سوئٹزرلینڈ کا زیورخ اور آسٹریلیا کاسڈنی مہنگے ترین شہرہیں۔

 سال 2011 اور 2012 میں بھی اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے کراچی کو دنیا کاسب سے سستاشہرقراردیا تھا 2014 میں کراچی دوسرے اور ممبئی پہلے نمبر پر رہا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں