کراچی : بہادر آباد میں عالمگیر روڈ پر فلاحی ادارے کے دفتر کے باہر دن دیہاڑے پیدل آنے والا ملزم تیس سیکنڈ میں کار لے اُڑا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد عالمگیر روڈ پر فلاحی ادارے کے دفتر کے باہر سے دن دیہاڑے کار چوری کرلی گئی، واردات کی فوٹیج سامنے آگئی، تنہا پیدل آنے والے ملزم نے 30 سیکنڈ میں کار چوری کی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے بڑی عمر کا لمبی قمیض شلوار میں ملبوس شخص کار کی طرف آیا ، کار عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے باہر سڑک پر موجود تھی۔
کار لفٹر موبائل فون پر ایسے بات کرتے آیا، جیسے اسی کی کار ہو، حیرت انگیز طور پر چند سیکنڈ میں ملزم نے کار کا دروازہ کھول لیا اور اندر بیٹھ کر ملزم نے کار اسٹارٹ کرنے میں چند مزید سیکنڈز لگائے اور کار لے اڑا۔
واردات دوپہر کو تین بجے انجام دی گئی تاہم متاثرہ شہری نے بہادر اباد تھانے میں درخواست دے دی ہے۔