کراچی : گلشن اقبال میں انسانی بازو پھینکنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، بازو رہائشی عمارت کے قریب دیوار کے ساتھ پھینکا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر حادثے میں شہری کا بازو دھڑ سے الگ ہونے کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔
گلشن اقبال بلاک 19 میں شہری کا بازو کس نے پھینکا؟ اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
فوٹیج میں صبح 6 بجکر 30 منٹ پر 2 کالی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے، شبہ ہے انسانی بازو پچھلی گاڑی سے پھینکا گیا۔
مبینہ طورپردونوں گاڑیاں ایک ساتھ آئی تھیں اور کار سوار شخص نے گاڑی کی اسپیڈ ہلکی کی اور بازو پھینکا ، بازو رہائشی عمارت کے قریب دیوار کے ساتھ پھینکا گیا تھا۔
مزید پڑھیں : کراچی: اپارٹمنٹ کی دیوار کے قریب سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت ہوگئی
فنگر پرنٹ کے ذریعے پتہ چلاکہ بازوعبدالباسط نامی شخص کا ہے، ٹریفک حادثے کے بعد بازو گاڑی میں پھنس کر سفر کرتا رہا ، بازو کی اطلاع علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کو دی گئی تھی۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں اپارٹمنٹ کی دیوار کے قریب سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت ہوگئی تھی اور بازو گزشتہ روز شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثے کے شکار شخص کا نکلا۔
حکام کا بتانا تھا ٹریفک حادثےمیں بازودھڑسےجدا ہوکرگاڑی میں پھنس گیا تھا اور حادثےکے بعد ڈرائیور گاڑی لےکرفرار ہوگیا تھا۔ امکان ہے مفرور ملزم نے بازو گلشن اقبال بلاک انیس میں اپارٹمنٹ کے قریب پھینکا۔