پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیت لی اس تاریخی فتح پر لیجنڈ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر بھی میدان میں جھوم اٹھے۔

آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کا میلہ بھارت کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹیم انڈیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس شاندار فتح پر جہاں پورا بھارت، شائقین کرکٹ خوشیاں منا رہے ہیں وہیں لیجنڈ بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر بھی اپنے خوشی نہ چھپا سکے اور میدان میں ہی رقص کرنے پر مجبور ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق کپتان سنیل گواسکر کو اپنی ٹیم کی فتح کی خوشی میں میدان میں جھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

سنیل گواسکر کے خوشی منانے کے اس انداز پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو: روہت شرما اور ویرات کوہلی کا میدان میں ڈانڈیا رقص

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں