چیمپئنز ٹرافی تو بھارت نے اٹھائی مگر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز نیوزی لینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر راچن رویندرا لے اڑے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ تاہم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز کیوی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی راچن رویندرا کو حاصل ہوا جنہوں نے اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے نہ صرف اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ کرکٹ ماہرین کو بھی متاثر کیا۔
راچن رویندرا نے ٹورنامنٹ کے چار میچز میں دو سنچریوں کی مدد سے 263 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تین وکٹیں بھی اڑائیں۔ اس آل راؤنڈ کارکردگی پر وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے راچن رویندرا کا کہنا تھا کہ اگر ٹرافی بھی جیت جاتے تو ایوارڈ کا مزا دوبالا ہو جاتا۔
واضح رہے کہ راچن رویندرا کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ آئی سی سی دو ایونٹس کے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔
انہوں نے 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ میں اور اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈیبیو میچ میں تھری فیگرز اننگز کھیلیں۔
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو