بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: ’’ایک اور بلی مشہور‘‘ دوران نماز امام مسجد کے کاندھے پر چڑھ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

الجزائر کی ایک اور بلی ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے دوران نماز امام مسجد کے کندھے پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دو سال قبل الجزائر کی ایک بلی کی اس وقت دنیا بھر میں اس وقت دھوم مچی تھی جب دوران نماز وہ امام مسجد کی گود میں چڑھ گئی تھی اور امام مسجد نے نماز جاری رکھتے ہوئے اس کے ساتھ مشفقانہ رویہ اپنایا تھا۔

اب اسی ملک سے ایک اور بلی پھر دنیا کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ یہ بلی بھی دوران نماز چھلانگ لگا کر امام مسجد کے کاندھے پر چڑھی۔ اس ویڈیو کو اب تک دو ارب سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ الجزائر کے علاقے وھران میں واقع الشیخ ابراہیم تازی مسجد میں پیش آیا جو مسجد میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی امام مسجد کے ارد گرد گھوم رہی ہے جب کہ مسجد میں بڑی تعداد میں نمازی موجود ہیں۔

اس کے بعد بلی اچانک امام مسجد الشیخ خلخال دحو کے کندھے پر چڑھ گئی۔ انہوں نے بلی کو ہٹانے کی کوشش کے بجائے معمول کے مطابق نماز جاری رکھی۔

 

تیزی سے وائرل ہوتی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دو سال قبل 2023 میں ریاست برج بو عریریدج کی ایک مسجد کے اندر پیش آنے والے اسی نوعیت کے ایک واقعہ کی یاد آ گئی۔

واضح رہے کہ دو سال قبل امام مسجد کو دوران تراویح کندھے پر چڑھنے والی بلی سے حسن سلوک پر حکومت کی جانب سے انہیں اعلیٰ ترین ملکی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

بلی نے امام مسجد کو ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز دلوا دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں