تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

بلی نے امام مسجد کو ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز دلوا دیا

الجزائر میں امام مسجد کو دوران تراویح کندھے پر چڑھنے والی بلی سے حسن سلوک نے انہیں اعلیٰ ترین ملکی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر الجزائر کی مسجد ابوبکر صدیق میں تراویح کے دوران بلی کے امام مسجد کے کندھے پر چڑھنے اور اٹھکھیلیاں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کو دنیا بھر کے صارفین نے بے حد سراہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ بلی کے کندھے پر چڑھنے کے باوجود امام مسجد ولید مھساس کے نماز میں خشوع اور خضوع میں کمی نہیں آئی۔ بلی امام مسجد کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتی رہی اس دوران امام مسجد قرآن پاک کی کرتے رہے اور انہوں نے بلی کو کندھے سے اتارنے کی کوشش کے بجائے عبادت جاری رکھتے ہوئے اسے ہاتھ سے پیار کیا۔ بلی رکوع میں جانے سے قبل اچانک خود ہی امام مسجد کے کندھے سے اتر کر چلی گئی۔

 

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں سمیت ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو دیکھا اور امام کے اس مشفقانہ اقدام کو خوب سراہا بھی گیا۔

بلی کے ساتھ اس حسن سلوک پر امام مسجد الشیخ ولید مہساس کو حکومت الجزائر کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا اور وزیر مذہبی امور ڈاکٹر یوسف بیلمہدی نے باضابطہ خود امام سے ملاقات کرکے ان کے حسن سلوک کی تعریف کی اور انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔

اس حوالے سے امام مسجد ولید مھساس نے فیس بک پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں بتایا کہ بلی اچانک آکر ان کے کندھے پر بیٹھ گئی تھی۔ ہمارا مذہب اسلام جانوروں کے ساتھ بھی پیار اور نرمی کا سبق دیتا ہے۔ اس لیے میں نے اسے ہٹانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ میری کوشش تھی کہ وہ ایسے ہی سکون سے بیٹھی رہے۔‘

الجزائری امام کا کہنا تھا کہ ’اس واقعے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو نہیں کی اور نہ وہ اس سلسلے میں مزید کوئی بات کریں گے۔ جوکچھ ہوا بے ساختہ تھا۔ یہ کوئی ایسا واقعہ نہیں جس پر کوئی بیان دیا جائے۔بعض لوگ سوشل میڈیا پر میرے نام سے بیان جاری کر رہے ہیں جو کہ غلط ہے۔

واضح رہے کہ شیخ ولید مھساس الجزائر کے شہری ہیں۔ مشرقی الجزائر کی ریاست برج بوعریریج کی مسجد ابوبکر صدیق میں امام اور اچھے قاری ہیں۔ حسن قرات کے حوالے سے عمدہ شہرت رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -