جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سینیٹ انتخابات:چیف الیکشن کمشنرہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیں ،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کی تیاری کر لی ہے، گزشتہ تیس سال سے سینیٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے ۔

ان عوام کو چاہئے کہ اس کرپشن کیخلاف آواز بلند کرے،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شک ہے کہ اس الیکشن میں بھی پیسہ چلے گا، سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی رکن اسمبلی نے اپنا ووٹ بیچا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اگر ووٹ بکنے کا یقین ہوگیا تو کے پی کے کی اسمبلی توڑ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں دو آزاد امیدوار بھی کھڑے ہوئے ہیں ،آزاد امیدوار سینیٹ الیکشن میں کیسے حصہ لے سکتا ہےَ؟

ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صرف پی ٹی آئی نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف آواز اُٹھائی، انہوں نے کہ چیف الیکشن کمشنر سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کا نوٹس کیوں نہیں لیتے؟

Comments

اہم ترین

مزید خبریں