بھارت میں ایک حجام ایسا بھی ہے جو اپنے کام میں بہترین مہارت کی وجہ سے ایک کٹنگ کے ایک لاکھ وصول کرتا ہے،
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالم حکیم نامی حجام بھارت کا سب سے مہنگا ترین حجام ہے، جنہیں متعدد مشہور شخصیات کا ہیئر اسٹائلسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالم حکیم نامی بھارتی حجام کو لگژری گرومنگ کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حجام عالم حکیم ہریتھک روشن، وکی کوشل، سلمان خان، ویرات کوہلی، ارجن کپور، سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان سمیت دیگر نوجوان نسل کے اداکاروں کے بھی ہیئر اسٹائلسٹ ہیں۔
عالم حکیم ہیئر کٹنگ کا کام 16 سال کی عمر سے کر رہے ہیں، اب انہیں اپنے پیشے میں منفرد مقام اور مہارت حاصل ہے۔ وہ فلمی ستاروں ہی نہیں بلکہ بزنس ٹائکونز اور اشرافیہ کی شخصیات کو بھی نئی لُک اور اسٹائل دے چکے ہیں۔
اس سے قبل ٹیسلا کمپنی کے بانی، ایکس سوشل میڈیا ایپ کے مالک ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ٹیسلا کمپنی کے بانی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا جس میں وہ ایک سیلون میں روبوٹ سے اپنے بال کٹوا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
غلط بال کاٹنے پر سیاح نے حجام کے بال اڑا دیے
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک روبوٹ نہ صرف انہماک سے ایلون مسک کے بال کاٹنے میں مصروف ہے بلکہ امریکی بزنس ٹائیکون سے گفتگو بھی کرتا ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں حجام روبوٹ ایلون مسک سے دریافت کرتا ہے کہ وہ کس طرح کے بال کٹوانا پسند کریں گے، اس کے علاوہ وہ دونوں آپس میں خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کرتے ہیں۔