جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے بیان پر حماس کا ردِ عمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کیے جانے کے بیان کا حماس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو بے دخل نہ کیے جانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خیال سے پیچھے ہٹنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدوں کا پابند بنا کر اس موقف کو مزید تقویت دی جائے۔

واضح رہے کہ حماس کے ترجمان کا بیان امریکی صدر کے بیان کے بعد گزشتہ روز سامنے آیا ہے، جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو کوئی نہیں نکال رہا۔

اس سے قبل فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل کی جانب سے‘سیاسی بلیک میل کارڈ’کے طور پر امداد کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کا عزم نہیں ٹوٹے گا۔

حماس نے ایک نئے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد اور بنیادی سامان کے داخلے کو روکنا جاری رکھا ہوا ہے۔

فلسطینی گروپ نے غزہ میں گزرگاہوں کی بندش کو جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے معصوم شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔

حماس نے کہا کہ ہم ثالثوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قابض پر دباؤ ڈالیں کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور کراسنگ کو فوری طور پر کھولیں، تاکہ انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور قابض حکام کی طرف سے ہمارے لوگوں کے خلاف جاری اجتماعی سزا کی پالیسی کو ختم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم سیاسی بلیک میل کارڈ کے طور پر امداد کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ جارحانہ پالیسیاں ہمارے لوگوں کی مرضی کو نہیں توڑیں گی، اور قبضے کے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ ہمارے عوام اپنے جائز حقوق حاصل کرنے تک اپنی ثابت قدمی اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

روسی صدر ولادمیر پیوٹن متنازعہ علاقہ کرسک پہنچ گئے

اسرائیل نے غزہ کی بجلی و پانی بند کر کے امدادی سامان بھی روک دیا جس سے غذائی قلت پیدا ہو گئی جس سے تباہ حال فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں