جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

بھارت میں ہولی، نماز جمعہ کا وقت تبدیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سنبھل اور کانپور کی جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جمعہ کی نماز 14 مارچ 2025 کو دوپہر ڈھائی بجے ادا کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنبھل جامع مسجد کمیٹی کے سربراہ ایڈوکیٹ ظفر علی نے اعلان کیا کہ یہ فیصلہ شہر میں امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے لیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندو اور مسلم دونوں برادریوں سے ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

رپورٹس کے مطابق کانپور کی جامع مسجد نے بھی نماز جمعہ کا وقت بدل کر ڈھائی بجے کا مقرر کردیا ہے، مسجد انتظامیہ نے باہر نوٹس لگا کر یہ اطلاع دی ہے۔

نوٹس کے مطابق 14 مارچ کو ہولی کے پیش نظر جمعہ کی نماز ڈھائی بجے ادا کی جائے گی۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ گھر میں نماز ادا کریں اور بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں۔

مسجد کمیٹی کا اپنے اعلان میں کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنے علاقے کی مسجد میں نماز پڑھنا چاہتا ہے تو وہ وہاں بھی جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہولی اور جمعہ کی نماز محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔

دوسری جانب بھارت میں رمضان المبارک کے ماہ کے دوران جمعہ کے دن ہولی کا تہوار، ہولیکا دہن اور ہولی سے متعلق دیگر پروگراموں کے لیے پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری آج سے 18 مارچ 2025 تک لاگو ہو گی۔ جس میں رمضان المبارک کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

ممبئی پولیس نے جو ایڈوائزری جاری کی ہے اس کے تحت فحش الفاظ یا نعرے نہ لگانا یا عوام میں فحش گانے نہ چلانا شامل ہے اوراشاروں، نقالی، تصاویر، علامات، پوسٹرز یا کسی بھی ایسی چیز کی نمائش یا تشہیر جس سے کسی بھی شخص کی ساکھ، شائستگی یا اخلاقیات کی توہین ہو،راہگیروں پر رنگین پانی، رنگ یا پاؤڈر پھینکنے یا اسپرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت میں مسجدوں کو ترپال سے ڈھکنے کی وجہ سامنے آ گئی

رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ رنگین یا عام پانی سے بھرے غبارے بنانا یا پھینکنا سختی سے منع کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہولی اور رنگ پنچمی کے نام پر زبردستی چندہ جمع کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں