ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ٹینکر اور بحری جہاز میں ٹکر کا ذمہ دار کون؟ برطانوی پولیس کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں ساحل کے قریب حادثے کے شکار بحری جہاز کے کپتان پر سنگین الزام لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے جمعہ کو کہا ہے کہ ٹینکر سے ٹکرانے والے بحری جہاز کے روسی کپتان نے غفلت کا مظاہرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

5 دن قبل برطانیہ میں یارکشائر ساحل کے نزدیک ایک آئل ٹینکر سوڈیم سائنائیڈ سے لدے کارگو جہاز سے ٹکرا گیا تھا، اس حادثے میں 32 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ آئل ٹینکر میں ایک لاکھ 42 ہزار بیرل فیول تھا، جو امریکی فوج کے طیاروں کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جب کہ پرتگالی کارگو جہاز سولونگ پر بھی انتہائی زہریلے کیمیکلز موجود تھے۔

روئٹرز کے مطابق برطانوی پولیس نے امریکی ٹینکر سے ٹکرا جانے والے کنٹینر جہاز کے روسی کپتان پر فرد جرم عائد کی ہے، پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پرتگالی پرچم والے سولونگ کے کپتان 59 سالہ روسی ولادیمیر موٹن کو سنگین غفلت کے لیے چارج کیا گیا ہے، اور اسے ہل مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کرنے کے لیے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے، ولادیمیر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

برطانوی وزیراعظم کا ہیلتھ سروس لانے کا اعلان

برطانوی پولیس کے مطابق مال بردار جہاز کے روسی کپتان پر عملے کے ایک رکن کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، جو حادثے کے بعد سے لاپتا ہے اور اسے مردہ سمجھا جا رہا ہے۔ لاپتا کارکن کی شناخت فلپائن سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ مارک اینجلو کے طور پر کی گئی ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والے روسی کپتان کو حادثے کے اگلے ہی دن گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں