راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہرطرف اندھیرا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھےحالات بہترہوتےہوئےدکھائی نہیں دےرہے، ہرطرف اندھیرا ہے، مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے۔
عمرے سے متعلق سوال پر سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ میرا عمرےکا سفر بہترین رہا۔
مزید پڑھیں : سال 2025 میں کیا تبدیلی ہوگی ؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی
یاد رہے سابق وزیر داخلہ نے سال 2025 سے متعلق بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبر ایک اور مردے دو ہیں، جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آجائے گی انہیں بتادوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
حکمران جماعتوں کے حوالے سے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوئی سننے والا نہیں. جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کراسکتے وہ مذاکرات کا نتیجہ کیا نکالیں گے؟
انھوں نے بڑوں سے اپیل کی تھی کہ غریبوں کو چھوڑ دو دعا دیں گے۔