ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

افغان کرکٹر کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان  کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کریم جنت نے کہا ہے کہ اوپنر حضرت اللہ زازئی کی بیٹی انتقال کرگئیں۔

آل راؤنڈر کریم جنت نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس افسوسناک خبر سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karim Janat (@karimjanat_11)

افغان کرکٹر کریم جنت نے اپنی پوسٹ میں حضرت اللہ کی نومولود بیٹی کی تصویر کی اور اس مشکل گھڑی میں حضرت اللہ  زازئی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار  کیا۔

افغان کرکٹر کریم جنت نے پوسٹ میں لکھا کہ مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ میرے قریبی بھائی جیسے دوست حضرت اللہ کی بیٹی انتقال کرگئی ہے۔

حضرت اللہ زازی کی پاور ہٹنگ کا راز افشا

حضرت اللہ زازئی کی بیٹی کے انتقال پر  کرکٹ کمیونٹی سمیت مداحوں کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا  اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حضرت اللہ زازئی نے 2016 میں یو اے ای کے خلاف ون ڈے میچ سےانٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ اب تک 16 ون ڈے اور 45 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں ٓجبکہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں