ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان روہت شرما کو محنت کا صلہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی جیت کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کو ان کی محنت کا صلہ مل گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ہے، وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کے لئے کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

روہت پر سلیکٹرز نے نئے سرے سے اعتماد کا اظہار کردیا ہے، جون سے اگست تک ہونے والے دورہ انگلینڈ کے لیے انہیں اعتماد کا ووٹ مل گیا یے، روہت کو یقین دہانی کرا دی گئی ہے کہ وہ انگلینڈ میں کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ روہت کی کپتانی حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد خدشات کا شکار تھی۔

روہت کی انفرادی کارکردگی بھی ناقص رہی تھی، انہوں نے 3 ٹیسٹ میچز میں 31 رنز بنائے تھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ سے انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کی ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت نے ورلڈ کپ 2027 کے منصوبے بتا دیے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کھیلنے کے امکانات پر کے سوال پر کہا کہ وہ ’تمام آپشنز کھلے‘ رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرنا مشکل ہے اور وہ فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی فارم اور فٹنس کا جائزہ لیں گے۔

روہت نے کہا کہ ابھی یہ کہنا بہت مشکل ہے لیکن میں نے تمام آپشز کھلے رکھے ہوئے ہیں، میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کتنا اچھا کھیل رہا ہوں۔

‘کرکٹرز حلوہ پوری، نہاری کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟’

بھارتی کپتان نے کہا کہ میں ابھی واقعی اچھا کھیل رہا ہوں اور اس ٹیم کے ساتھ جو کچھ کررہا ہوں اس سے لطف اندوز ہورہا ہوں، ٹیم میں بھی میری کمپنی کو انجوائے کرتی ہے جو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں واقعی 2027 کے بارے میں نہیں کہ سکتا کیونکہ یہ بہت دور ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں