جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

یوکرین میں کسی فوج کی تعیناتی قبول نہیں: روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے ماسکو یوکرین میں کسی فوج کی تعیناتی قبول نہیں کرے گا۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے ماسکو میں گفتگو میں کہا کہ غیر ملکی فوج کی تعیناتی اور غیر ملکی فوجی اڈے روس کےلیے قابل قبول نہیں۔

روسی ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی براہ راست مداخلت کے مترادف ہوگی، غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف روس مناسب اقدامات کرے گا۔

روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے یوکرین کو امن معاہدے میں نیٹو سے دستبرداری کی ضمانت دینا ہوگی، یوکرین معاہدے کے تحت اپنی غیرجانبدارانہ حثیت کو برقرار رکھے گا، معاہدے کے بعد یوکرین میں غیرجانبدار مبصرین کی تعینات پر بات ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز کے لیے صدر ولادیمیر پوٹن کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے یوکرین نے گزشتہ ہفتے قبول کر لیا تھا اور پوٹن نے کہا تھا کہ اس معاہدے کیلئے اہم شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

توقع ہے کہ ٹرمپ اس ہفتے پیوٹن کے ساتھ یوکرین میں تین سالہ جنگ کو ختم کرنے کے طریقوں پر بات کریں گے، امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اتوار کو سی این این کو بتایا کہ ماسکو میں پوٹن کے ساتھ "مثبت” ملاقات رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں