منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

طبیعت میں بہتری کے بعد پوپ فرانسس کی پہلی تصویر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری کے بعد ان کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آنے پر ویٹکن نے اسپتال سے ان کی پہلی تصویر جاری کی ہے۔

تصویر میں پوپ فرانسس مخصوص لباس میں اسپتال کی عبادت گاہ میں نظر آ رہے ہیں، ایک ماہ سے زیرعلاج رہنے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار پوپ نے اسپتال کی عبادت گاہ میں اجتماعی دعا کرائی۔

پوپ فرانسس

فروری کے وسط میں اسپتال میں داخل ہونے کے بعد یہ ان کی پہلی تصویر ہے، جس میں پوپ کو وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جو ایک جبّہ پہنے ہوئے ہیں اور وہ دعا کر رہے ہیں۔

چھوٹے بچے پوپ کی صحت یابی کا سن کر خوشی میں غبارے لیے اسپتال پہنچے، شہریوں نے اسپتال کے باہر موم بتیاں بھی روشن کیں۔


جرمنی سے حج کے لیے سائیکل پر 6 ہزار کلو میٹر کے سفر کا آغاز


ویٹیکن کے پریس آفس نے کہا کہ 88 سالہ فرانسس نے جیمیلی پولی کلینک کی دسویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کے چیپل میں ’’ہولی ماس‘‘ منایا۔ یہ وہ اسپتال ہے جہاں وہ دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کے ایک پیچیدہ کیس کی وجہ سے 14 فروری سے زیر علاج ہیں۔

پوپ نے دعا میں کہا ’’میں آزمائش کے وقت سے گزر رہا ہوں، اور میں بہت سے بیمار بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ شامل ہوں، جب کہ جسم کمزور ہے، کوئی بھی چیز ہمیں محبت کرنے، دعا کرنے اور ایمان کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہنے سے نہیں روک سکتی۔‘‘ پوپ نے یوکرین، فلسطین، اسرائیل، لبنان، میانمار، سوڈان اور جمہوریہ کانگو میں جنگ سے زخمی ہونے والوں کے لیے بھی دعا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں