منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

پشپا 3 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: پشپا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد اللو ارجن کی آنے والی فلموں اور ‘پشپا 3’ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

‘پشپا 2’ کی زبردست کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن پورے ہندوستان کے اسٹار بن گئے ہیں، مداح ان کی آنے والی فلم ‘پشپا 3 – دی ریمپج’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

حال ہی میں پشپا کے میکرز نے اللو ارجن کی آنے والی فلموں اور ‘پشپا 3’ کی ریلیز کی تاریخ سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دی ہے جس نے مداحوں کا جوش بڑھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار 16 مارچ کو میتھری فلم بنانے والے روی شنکر نے تصدیق کی کہ ‘پشپا 3’ کی باضابطہ طور پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

انکم ٹیکس کی ٹیم کا بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کے ڈائریکٹر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر وائی روی شنکر نے انکشاف کیا کہ ‘پشپا 3  دی ریمپج’ 2028 میں دنیا بھر کے سینما میں ریلیز کی جائے گی۔

 انہوں نے بتایا کہ فلم ارجن کے شیڈول کی وجہ سے تاخیر سے ریلیز ہو رہی ہے، ‘پشپا 3’ پر کام شروع کرنے سے پہلے اللو ارجن کو دو بڑے پروجیکٹ مکمل کرنے ہیں، ایک ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ اور دوسرا تریوکرم سری نواس کے ساتھ۔ ان فلموں کو مکمل ہونے میں تقریباً تین سال لگنے کی امید ہے، جس کے بعد ہم ‘پشپا 3’ کی منزلوں کی جانب بڑ ھیں گے۔

دوسری جانب ‘پشپا’ کے ڈائریکٹر سوکمار اس وقت بریک پر ہیں، ‘پشپا 3’ پر کام شروع کرنے سے پہلے وہ سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ اپنی اگلی فلم مکمل کریں گے، اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد وہ دوبارہ ‘پشپا’ کی تیسری فرنچائز کے لیے اللو ارجن کے ساتھ شامل ہوں گے۔

 واضح رہے کہ ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کی ‘پشپا 2’ نے گزشتہ سال دسمبر میں ریکارڈ توڑ کمائی کرکے باکس آفس پر ہلچل مچا دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں