بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

مریم نفیس بیٹے کی ماں بن گئیں، نام بھی بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس بیٹے کی ماں بن گئیں، اپنے چاہنے والوں کو بیٹے کا نام بھی بتادیا۔

اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کیا، انہوں نے حالیہ انسٹا پوسٹ میں ناصرف اپنے ننھے شہزادے کی تصویر شیئر کی ہے بلکہ اس کا نام بھی بتا دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری دنیا اب بہت زیادہ خوبصورت ہو گئی ہے، ملیے ہماری دنیا سے یہ سید عیسیٰ امان احمد ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش کو ایک ہفتے سے کچھ زیادہ وقت ہو گیا ہے لیکن اس کی پیدائش رمضان میں ہوئی ہے، اس نے آتے ہی ہمیں اپنی محبت میں جکڑ لیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور ماں بننے والی تمام خواتین کو دعا بھی دی کہ ان کے ہاں بھی صحت مند اولاد ہو۔ آمین۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کی گود بھرائی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کی والدہ کی جانب سے گود بھرائی کی رسم کی تقریب منعقد کی گئی تھی اداکارہ نے اس تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

گود بھرائی کی رسم اسلام آباد میں ان کے گھر پر منعقد ہوئی تھی،اس تقریب میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی، تصاویر میں اداکارہ کو فیملی ٹائم سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں