بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

لبنان اور شامی فورسز میں فائربندی ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان اور شام کے درمیان سرحد پر لڑائی کے بعد فائر بندی معاہدہ کر لیا گیا۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق حزب اللہ کے عناصر نے شام میں داخلےکی کوشش کی جس پر ردعمل دیا گیا، حزب اللہ کےعناصر نے حمص میں شامی فوج کے 3 اہل کاروں کو قتل کیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ لبنانی فوج نے فائرنگ شروع کی جس مں شامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی وزارت اطلاعات نے مؤقف اپنایا کہ مارے جانے والے تینوں افراد شامی اسمگلر تھے بمباری کا سلسلہ لبنانی فوج نے نہیں بلکہ شامی فوج نے شروع کیا تھا۔

شامی فوج کے بریگیڈ 52 کے کمانڈر کے مطابق قتل افراد بریگیڈ 52 کے شامی فوجی ہیں۔

سرحد پر جھڑپوں کے بعد کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے حکام نے رابطے کیے اور فوری طور پر فائربندی پر اتفاق کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں