جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے دوران ‘سکندر’ کی شوٹنگ کس طرح ہوئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سپراسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے دوران فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ میں جو مشکلات آئیں، ہدایت کار نے اس پر لب کشائی کی ہے۔

سلمان خان کی اگلی ریلیز ہونے والی فلم ‘سکندر’ کا شائقین کو اس سال سب سے زیادہ انتظار ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو میں فلم کے ہدایت کار اے آر مروگادوس نے فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا انکشاف کیا ہے۔

اے آر مروگادوس نے سلمان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان بالکل مختلف ہیں، سکندر ایک بڑی فلم تھی، ہمارے سیٹ پر سلمان کو دیکھنے کے لیے اکثر 10 ہزار سے 20 ہزار لوگوں کا ہجوم ہوتا تھا۔

اتنے لوگوں کی موجودگی میں ہم فلم کے مناظر عکسبند کرتے تھے، اتنے بڑے ہجوم کو سنبھالنے کے لیے اعلیٰ سیکیورٹی اور سخت اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہدایت کار نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمارا شیڈول بہت مشکل تھا اور سلمان کو ملنے والی دھمکیوں کی وجہ سے ہمارا شیڈول سیکیورٹی کو لےکر زیادہ مصروف ہو گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سلمان کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی اور سیٹ پر تمام اضافی فنکاروں کی چیکنگ میں روزانہ 2-3 گھنٹے لگتے تھے۔

ان کے داخلے اور باہر نکلنے میں ہمارے دن کا بڑا حصہ لگ جاتا تھا اور ہم اکثر شوٹنگ دیر سے شروع کرتے اور صبح کے اوقات میں دیر سے ختم کرتے تھے لیکن ایک بار جب ہم نے یہ اختیار کیا تو یہ روٹین بن گئی۔

سلمان خان کی فلم ”سکندر“ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں