تازہ ترین

ٹوئٹر نے صارفین کے لیے براؤزنگ فیچر متعارف کرادیا

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے لیے نیا براؤزنگ فیچر متعارف کرادیا۔

ٹوئٹر نے اینڈرائڈ سمارٹ فونز کیلئے ایک اہم فیچر کی تیاری مکمل کرلی ہے اور کچھ صارفین کیلئے اسے فراہم بھی کر دیا ہے اور جلد ہی اسے دنیا بھر میں صارفین کیلئے فراہم کر دیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے براؤزنگ میں آسانی کے لیے صارفین کے لیے ایپلی کیشن کے اندر ہی براؤزر فیچر پیش کیا ہے اور اسے کئی ایسے صارفین کیلئے فراہم بھی کر دیا گیا ہے جو بیٹا پروگرام کا حصہ ہیں ۔

ٹوئٹر نے براؤزر فیچر ایڈ کرنے کیساتھ ساتھ دوسرے براؤزر میں لنک کھولنے کے آپشن کو بھی ایپلی کیشن میں موجود رہنے دیا ہے تاکہ جو صارف لنک کو براؤزر پر دیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی باآسانی ایسا کر سکیں۔

Comments

- Advertisement -