منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ درست تھی یا نہیں؟ اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ کراچی سے ڈھائی ماہ  قبل قتل ہونے والے صارم کی پوسٹمارٹم کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور پروفیسرز پر مشتمل 4 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے سات سالہ صارم کے والدین کو انصاف ملنےکی امید پیدا ہوگئی۔

صارم کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں اور پروفیسرز پر مشتمل چار رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

اس حوالے سے محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے نوٹفیکشن جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : صارم کے قاتل کی تلاش، تحقیقاتی حکام نے اہم فیصلہ کرلیا

بورڈ کا پہلااجلاس آج دوپہرایک بجے پولیس سرجن کراچی دفتر میں ہوگا ، بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر لبنیٰ ریاض اور ڈاکٹر سمیعہ سید بھی بطور ممبر بورڈ کا حصہ ہیں۔

پروفیسرڈاکٹر نسیم احمدڈاؤ میڈیکل میں ہیڈآف پتھالوجی ڈپارٹمنٹ اور پروفیسرڈاکٹرپرویز مخدوم لیاقت یونیورسٹی ٹھٹھہ میں فارنزک ہیڈ جبکہ ڈاکٹر لبنیٰ جناح میڈیکل یونیورسٹی فارنزک میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈاکٹر سمعیہ سید محکمہ صحت سندھ میں پولیس سرجن کراچی ہیں۔

4 رکنی بورڈ پوسٹمارٹم کے نتائج اور فرانزک کا جائزہ لے گا اور پوسٹمارٹم رپورٹ کا ایک مرتبہ پھر جائزہ لیا جائے گا۔

بورڈ اجلاس میں دیکھا جائے گا کہ پوسٹمارٹم مکمل اور درست کیا گیا تھا یا نہیں۔

یاد رہے ڈی آئی جی ویسٹ نے ڈی این اے لیب اور کیمیکل لیب اینالیسز پر بورڈ بنانے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے سات سال کا صارم جنوری میں مدرسہ سے گھر آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کی لاش کئی دن بعد فلیٹس کے انڈر گراؤنڈ ٹینک سے ملی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں