منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ جاری ہے ، ٹریننگ کا مقصد مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے نوجوان مشترکہ تربیتی ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں ، مشترکہ تربیتی ٹریننگ کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ مشترکہ تربیتی ٹریننگ پی ایم اے کاکول میں ہو رہی ہے، جہاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دباؤ میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے، تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی یہ مشترکہ تربیت باہمی اتحاد اور اخوت کی بہترین مثال پیش کرتی ہے۔

مشترکہ تربیتی ٹریننگ تمام فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے، جو کسی بھی ممکنہ جنگ یا ہنگامی صورتحال میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ ٹریننگ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرتی ہے اور دشمن کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی بنانے میں مدد دیتی تینوں افواج کا مل کر تربیت حاصل کرنا قومی سلامتی کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں