پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

سیاسی بالادستی کیلیے بیٹی نے شوہر کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر ڈالا!

اشتہار

حیرت انگیز

سیاسی بالادستی کیلیے سنگ دل بیٹی نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر باپ اور سینئر کانگریس رہنما کو قتل کر دیا۔

زن، زر اور زمین کے لیے خون سفید ہوتے اور رشتہ داروں کا ایک دوسرے کا خون بہاتے تو سنا اور پڑھا تھا تاہم پہلی بار سیاسی بالادستی کے لیے ایک شقی القلب بیٹی نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر باپ کو ہی قتل کر دیا۔

قتل کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے سوریاپٹ ضلع میں پیش آیا جہاں سیاسی بالادستی کی لڑائی میں بیٹی نے اپنے باپ کا ہی خون بہا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میریل گاؤں میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور ساق سرپنچ چکریا گوڑ کو بے دردی سے قتل کر دیا اور جب تحقیقات کی گئیں تو اس قتل کے پیچھے مقتول کی بیٹی اور داماد کا ہاتھ سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات 17 مارچ کو ہوئی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد چکریا گوڑ کی بیٹی، داماد سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چکریا گوڑ کو گاؤں میں سیاسی اثر ورسوخ کے حصول کے لیے قتل کیا گیا۔ مقتول کے داماد نے ہی اپنے سسر کو اپنے سیاسی حریف کے طور پر دیکھنا شروع کر دیا تھا اور باقاعدہ منصوبہ بند سازش کے تحت یہ واردات انجام دی گئی۔

گاؤں میں بڑھتے ہوئے اختلافات کے نتیجے میں اس نے اپنی اہلیہ (چکریا گوڑ کی بیٹی) اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ان کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

مقتول چکریا گوڑ گزشتہ 30 سالوں سے گاؤں کی سیاست میں سرگرم تھے۔ وہ سرپنچ اور کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں