سلطنتِ عمان نے کم از کم قومی اجرت کو بڑھا کر 400 ریال کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔
وزیر صحت ڈاکٹر مہاد بن سعید باعون کے مطابق عمان کم از کم قومی اجرت کو موجودہ OMR325 کے بجائے OMR400 (تقریباً 3,815 درہم) تک بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔
باعون نے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ OMR400 کے اعداد و شمار کو ترجیح دی جائے گی تاہم حتمی فیصلہ مزید جانچ اور گفت و شنید سے مشروط ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک حکومت کے طور پر، ہم کم از کم اجرت 400 عمانی ریال مقرر کرنے کے حق میں ہیں لیکن یہ ایک تجویز ہے جس کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتے وزیر نے 2025 کے لیے اپنے آپریشنل پلان کا اعلان کیا جس کا مقصد 45,000 ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
اس منصوبے میں ملازمت کے متلاشیوں کے لیے 11,000 تربیت اور قابلیت کے مواقع، سرکاری شعبے میں تقریباً 10,000 ملازمتوں کے مواقع، اور نجی شعبے میں ملازمت کے 24,000 مواقع شامل ہیں۔