کراچی : ڈیفنس کے بنگلے میں چوری کرنے والے سیکیورٹی گارڈ نے دوستی کے چکر میں واردات کا انکشاف کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس کے بنگلے میں واردات کرنیوالی گھریلوملازمہ اور سیکیورٹی گارڈ کی گرفتاری کے بعد اہم پیش رفت ہوئی۔
گرفتار سیکیورٹی گارڈ نے دوستی کے چکر میں چوری کرنے کی واردات کا انکشاف کیا۔
ملزم نے بیان میں کہا کہ میں3سال سےسیکیورٹی گارڈکی نوکری کررہاتھا، کرن امیر نے مجھے فون کرکے منصوبہ بندی کے تحت بنگلے میں کام دلوایا۔
گرفتار سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ کرن کے مطابق اس کے کچھ بقایا جات نکلتے تھے، جو ادا نہیں کیے جارہے تھے۔
ملزم کا بتانا تھا کہ کرن نے مجھے ضعیف میاں بیوی کو بیہوش کرنے کیلئےنیندکی گولیاں لانےکاکہا،ب میڈیکل اسٹور پر گیا جنہوں نے بغیر ڈسکرپشن کے مجھے گولیاں دے دیں ، گولیاں لاکر گھریلوملازمہ کو دی اس نے کھانے میں ملادی۔
سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ دونوں کے بیہوش ہونے کے بعد میں گاڑی لینےچلاگیااورملازمہ سامان نکالنےلگی اور سامان کو قائد اعظم کالونی کے قریب گھر منتقل کیا۔