منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

پی پی سے مذاکرات میں اہم پیشرفت، ن لیگ کی گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور گورنر پنجاب کی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کی پرانی گاڑی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور ن لیگ نے ان کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کی گاڑی پرانی ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر ن لیگ نے اپنی حلیف جماعت کو گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو گورنر پنجاب کی دیگر شکایات بھی جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے اس دور میں ن لیگ نے گورنر پنجاب کے آبائی حلقے میں سیاسی اور انتظامی مداخلت نہ کرنے اور انتخابی ضلع سے متعلقہ تمام شکایات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے بیشتر تحفظات جلد دور ہونا شروع ہو جائیں گے اور پنجاب حکومت اٹک میں ترقیاتی کاموں کیلیے خصوصی فنڈز جاری کرے گی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں