منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

’10 بار سوچوں گا‘ سلمان خان کس اداکارہ کے ساتھ کبھی کام نہیں کرنا چاہتے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اننیا پانڈے یا جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا پڑا تو 10 بار سوچوں گا۔

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی عید ریلیز ’سکندر‘کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ساتھی اداکارہ رشمیکا مندنا اور ان کے درمیان عمر کے 31 سال کے فرق کے بارے میں سوال کیا گیا۔

جس پر سلمان خان نے ایک بار پھر عمر کے فرق پر بات کی اور اعتراف کیا کہ اننیا پانڈے اور جھانوی کپور جیسی چھوٹی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اس لیے اننیا پانڈے یا جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا چاہوں تو مجھے دس بار سوچنا پڑے گا۔

سلمان خان نے کہا کہ میں اننیا یا جھانوی کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں لیکن لوگوں نے میرے لیے یہ مشکل بنا دی ہے کیونکہ پھر وہ عمر کے فرق کے بارے میں بات کرتے ہیں اور میں کم عمر اداکاروں کے ساتھ یہ سوچ کر کام کرتا ہوں کہ اس سے انہیں اچھا موقع ملے گا۔

سلمان خان نے اپنے اور اداکار رشمیکا مندنا کے درمیان عمر کے فرق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ میری اور ہیروئن کی عمر میں 31 سال کا فرق ہے، جب ہیروئن اور اس کے والد کو کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر آپ کو مسئلہ کیوں ہے؟ سلمان خان نے مزید کہا کہ مستقبل میں جب رشمیکا کی شادی ہوگی اور ان کی بیٹی ہوگی تو میں اس کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

سلمان خان نے کہا کہ جب فلم ہٹ ہو تو پروڈیوسرز کوئی شکایت نہیں کرتے لیکن اگر فلم فلاپ ہو جائے تو وہ آکر نقصان کا ذکر کرتے ہیں، فلم چلانا اداکار کی ذمہ داری ہے کیونکہ پردے پر وہی نظر آتا ہے اسی پر سارا الزام آتا ہے۔

سلمان خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نئے اداکار دو ہیرو والی فلموں میں کام کرنے سے کتراتے ہیں جبکہ ماضی میں وہ شاہ رخ، عامر، سنی دیول، سنجے دت، انیل کپور کے ساتھ کئی فلمیں کر چکے ہیں، جس سے نہ صرف دوستی بنتی تھی بلکہ باکس آفس بزنس بھی بڑھتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں