تازہ ترین

عنقریب موبائل فون میں سم کے استعمال کا خاتمہ ہوجائے گا

برطانیہ: برطانوی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب موبائل فون میں سم کے استعمال کا خاتمہ ہوجائے گا۔

کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدان ڈاکٹر مارکوس کن کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں لاگ ان کرنے کے لئے پاس ورڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور کمپنی بھی موبائل فون کی شناخت آن لائن رابطے کے ذریعے کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر مارکوس کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم وائی فائی نیٹ ورک میں لاگ ان ہونے کے لئے پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہیں اسی طرح موبائل فون میں لاگ ان ہونے کے لئے اور موبائل نیٹ ورک سے رابطہ کرنے کے لئے بھی پاس ورڈ کا استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آج سے 25 سال قبل جب موبائل فون بہت بڑے اور بھاری ہوتے تھے تو ان میں سم کی ضرورت تھی مگر آج سم کے بغیر بھی موبائل فون اور موبائل نیٹ ورک کا رابطہ محض پاسورڈ کے ذریعے ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -