ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ، بھارت روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ نے مودی سرکار کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آئی ، جس میں مودی سرکار کا جنگی جنون اور بے لگام فسطایت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔

بھارت روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘برطانوی ایرو اسپیس کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، ایچ آراسمتھ گروپ کی کمپنی ٹیک ٹیسٹ کمپنی نے حساس ٹیکنالوجی بھارت کوفروخت کی۔’

نیو یارک ٹائمز نے لکھا ‘برطانیہ سے بھارت کو فروخت کی گئی حساس ٹیکنالوجی روس کو منتقل کی گئی، کمپنی نے 2023-24 میں بھارت کو70 سے زائد حساس ‘ٹائر 2’ ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی، ‘ٹئیر 2 ‘آئٹمز حساس سول و فوجی مقاصد کے استعمال کی ٹیکنالوجیز ہیں، ان میں نیویگیشن، ایرو اسپیس، ریڈار اورجدید سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔’

رپورٹ میں کہنا تھا کہ سال 2023-24 میں 118 بار بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کوممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپ بھیجی گئیں، ہندوستان ایروناٹکس نے 13 بار ممنوعہ ٹیکنالوجی و پرزے روسی اسلحہ ایجنسی روسوبورون ایکسپورٹ کو بیچے، روسوبورون ایکسپورٹ جو امریکی و برطانوی پابندیوں کی زد میں ہے، نے 14 ملین ڈالر ادا کیے۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ہندوستان ایروناٹکس نے خریدے گئے حساس پرزے محظ 19 دن بعد ہی روسی اسلحہ ایجنسی کو بیچے، فروری 2024 میں بھارت سے فروخت شدہ ٹیکنالوجی محظ 18 دن میں روس بھیجی گئی۔

ہندوستان ایروناٹکس اور روسوبورون ایکسپورٹ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارقرار دیا ہے۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 2023 میں ‘ریڈالرٹ’، حساس آلات کی روس منتقلی پرکاروباری اداروں کو بھی انتباہ کیا تھا۔

ہندوستان ایروناٹکس اور امریکی حکومتی ڈیٹابیس میں روسی فوجی سپلائر کے طور پر درج ہے، روسی جنگی مشینری کیلئے حساس ٹیکنالوجی کی فراہمی مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں