ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

کراچی : ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، 8 سالہ بچے کے سامنے باپ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ، جہاں ڈاکووں نے کم سن بیٹے کے سامنے گولیاں مار کر باپ کوقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید کی چھٹیوں کے دوران بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

ڈیفنس فیز ون میں دن دہاڑے لوٹ مار کی واردات کے دوران بے رحم ڈاکووں نے آٹھ سالہ بچے کے سامنے باپ کو قتل کردیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ڈیفنس فیزون میں موٹرسائیکل سوار ملزم عامر سے لوٹ مار کرنے پہنچے تو ننھا بیٹا گاڑی کے پیچھے چھپ گیا، بیٹے پر کوئی آنچ نہ آئے، اسی خدشے سے باپ ڈاکوؤں پر جھپٹ پڑا اور ڈکیتوں سے لڑتا رہا، معصوم بچہ دیکھتا رہا لیکن بزدل ڈاکوؤں سے کچھ بن نہ پڑا تو ڈاکوؤں نے نہتے عامر کو گولیاں مار دیں، واحد کے سامنے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے خصوصی ٹیم ملزمان کی شناخت کے لیے فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں کو ڈھونڈ رہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور تحقیقات کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے شہر قائد میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کے دس ہزار تین سو چھپن واقعات ریکارڈ کئے گئے۔

بارہ شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور اکتالیس کو زخمی کردیا گیا جبکہ دو ماہ کے دوران دوہزار آٹھ سو چھ شہریوں سےموبائل فون چھینے گئے اس دوران شہر سے تین سو چھ گاڑیاں سات ہزار دو سو چوالیس موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں