ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، ویزے کی درخواستوں کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا ہے۔

بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں شہریوں کے لیے اپنا نام ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر کرانا لازمی قرار دیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں اپوائنٹمنٹ بعد کی تاریخ میں قونصل خانے کے ذریعے دستیاب گنجائش کی بنیاد پر رجسٹریشن کے تاریخی ترتیب میں مختص کیے جائیں گے۔

جرمن قونصل خانہ کا کہنا تھا کہ تمام درخواست دہندگان (مذکورہ بالا زمروں کے لیے) ویٹنگ لسٹ میں اندراج کرنے کے پابند ہیں۔

قونصل خانے نے درخواست گزاروں سے درخواست کی ہے کہ سفر کے مقصد کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اضافی معلومات درکار ہیں، شہری انتظار کی فہرست کے اندراج کو مطلوبہ معلومات کے ساتھ احتیاط سے مکمل کریں۔

مطلوبہ ڈیٹا صحیح اور مکمل طور پر درج کی جانے کی صورت میں ملاقات کا وقت مختص کیا جائے گا۔

قونصلیٹ نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ انتظار کی فہرست میں اندراج کے لیے کسی ایجنٹ کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ویٹنگ لسٹ میں رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں، شہریوں کے لیئے بلکل مفت ہے۔

قونصل خانے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئے نظام کا مقصد ویزا سلاٹس کی منصفانہ اور موثر تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔

یہ پالیسی موقع کارڈ / چانسنکارٹ کے درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہوتی، جو اب بھی براہ راست اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں