منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

اشتہار

حیرت انگیز

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل 4 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ شمالی وزیرستان حسن خیل افغان سرحد سے خارجیوں نے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا موثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دینے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ خارجی افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا۔ فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُر عزم ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں