منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

کیا سلمان خان بجرنگی بھائی جان 2 کی تیاری کر رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کے مداحوں کے لئے اہم خبر سامنے آگئی، 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی۔ سلمان خان کی بہترین پرفارمنس نے فلم کو چار چاند لگا دیئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو 63 ویں نیشنل فلم ایوارڈس میں بہترین پاپولر فلم پرووائیڈنگ ہولسم انٹرٹینمنٹ کا ایوارڈ حاصل ہو چکا ہے۔

فلم میں جذبات، ڈرامہ سب کچھ تھا اور اس فلم کے ذریعے سماجی پیغام بھی پہنچایا گیا تھا، دبنگ خان کے چاہنے والے بے صبری سے اس کے اگلے پارٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

اسی دوران یہ خبر آئی ہے کہ سلمان خان نے مشہور فلم کے رائٹر سے ملاقات کی اور فلم کے دوسرے پارٹ کو لے کر پلاننگ شروع ہوچکی ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فلم کا دوسرا پارٹ بھی جلد آسکتا ہے۔

فلم انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دبنگ خان نے کچھ دن پہلے وی ویجے اندرا پرساد سے ملاقات کی ہے۔ دونوں نے ایک آئیڈیا پر بات کی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس پروجیکٹ میں ڈائریکٹر کبیر خان بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ یعنی سلمان ویجے اندرا پرساد اور کبیر خان کی جوڑی ایک بار پھر ساتھ آ سکتی ہے مگر اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

فلم کے پہلے پارٹ نے شائقین کا دل جیت لیا تھا اور فلم کو خوب سراہا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وی ویجے اندرا پرساد کا شمار بھارت کے سب سے کامیاب اسکرین رائٹرز میں ہوتا ہے۔

انھوں نے بھارت کی کئی بڑی فلموں میں کام کیا ہے، ان کے مشہور کاموں کی اگر بات کی جائے تو اس میں‘بوببلی سمھم’(1994)،‘مگدھیرا’(2009)،‘ایگا’(2012)،‘باہوبلی سیریز’(2015–2017)،‘بجرنگی بھائی جان’(2015) اور‘آر آر آر’(2022) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کے پہلے پارٹ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ادکارہ ہرشالی ملہوترا عرف مُنی اور نواز الدین صدیقی کی ملاقات کی ویڈیو کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اس فلم میں ’مُنی‘ نے ایک پاکستانی بچی کا کردار بنایا تھا، منی کا کردار نبھانی والی ادکارہ ہرشالی ملہوترا اب کافی بڑی ہوچکی ہیں اور حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں مُنی اور نواز الدین صدیقی کو 9 سال بعد ملاقات ہوتے دیکھا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmy Sadhu (@filmysadhu)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرشالی نواز الدین صدیقی سے ملنے آئیں تو وہ اداکارہ کو ایک لمحے کو پہچان ہی نہ پائے اور مُنی کو اپنی مداح سمجھ بیٹھے، تاہم جیسے ہی انہوں نے اس چہرے کو پہچانا جس کے ساتھ انہوں نے فلم کی تھی تو فورا اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور منی سے بات چیت شروع کردی۔

بجرنگی بھائی جان 2، سلمان خان نے کرینہ کپور کی چھٹی کروادی؟

اس دلچسپ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران دکھائی دیے، کیونکہ 9 سال قبل فلم میں جس مُنی کو دیکھا تھا اب وہ کچھ حد تک بدل تو گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں