ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کراچی : لی مارکیٹ سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لی مارکیٹ سے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر کالعدم تنظیم کے حماد انصاری کو بھیجتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ اوروفاقی حساس ادار ے نے لی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد جلیل احمد عرف قاری سے دستی بم برآمد ہوا، ملزم حساس مقامات کی ویڈیو بنا کر کالعدم تنظیم کے حماد انصاری کو بھیجتا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈیکالعدم تنظیم کےحمادانصاری نےملزم کو ویڈیوزبنانےکاٹاسک دیاتھا، حماد انصاری ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

ملزم کیخلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

گذشتہ روز رینجرز اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کیا تھا اور ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا تھا۔۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں