ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پی ایس ایل 10 کے میچز : کراچی میں کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ایس ایل 10 کے میجز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس ایل 10 کےمیچز کا ٹریفک پلان جاری کردیا ، جس مین بتایا کہ سرسلیمان شاہ روڈدونوں اطراف سےٹریفک کیلئےکھلارہےگا اور شایقین3مقامات پر پارکنگ کرسکیں گے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراونڈ اور نیشنل اسٹیڈیم کے اندرپارکنگ کی جائے گی جبکہ وی آئی پی پاس کے حامل افراد نیشنل اسٹیڈیم کے اندر گاڑی کھڑی کر سکیں گے۔

کارساز سے آنیوالے حبیب ابراہیم رحمتہ اللہ روڈ اور اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے پارکنگ تک جاسکیں گے جبکہ ملینیم سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے پارکنگ گراونڈ تک جا سکیں گے۔

نیوٹاؤن سے آنے والے اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئے دونوں پارکنگ اسپاٹ تک جاسکیں گے۔

سہراب گوٹھ سے نیپا لیاقت آباد تا حسن اسکوائر ہیوی و کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ پیپلز سیکریٹریٹ سے یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے اسٹیڈیم ہیوی ٹریفک بند رہے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق ملینیم سے نیوٹاؤن اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی و کمرشل ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ، شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکل کسی بھی مین روڈ یا سروس روڈ پر پارک نہ کریں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں