ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ناگن چورنگی پر حادثہ : مشتعل افراد نے 5 ڈمپر نذر آتش کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں تیز رفتار ڈمپر  نے ایک بار پھر موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، موقع پر موجود لوگوں نے 5  ڈمپر نذر آتش کردیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے پاس تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اس موقع پر مشتعل افراد نے شیشے توڑنے کے بعد 5 ڈمپر نذر آتش کردیے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد نے 5 ڈمپروں کو آگ لگائی، حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور ناگن چورنگی سے ہی مختلف لوگوں کو ٹکر مارتا ہوا آرہا تھا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ واقعے میں 2 سے 3 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ کسی زخمی کے اسپتال لائے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بلال کالونی، نیو کراچی اور سرسید تھانے کی حدود میں 5 ڈمپرز جلائے گئے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل کراچی میں حب ریور روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں