ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ورلڈ انڈر 23 اسکواش: پاکستان کے نور زمان چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نور زمان ورلڈ انڈر ٹوئنٹی تھری اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ  اے کریک کلب کراچی میں نور زمان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

 چیمپئن شپ کے مینز سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے چنداران کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، نور زمان نے پہلا گیم 6-11 سے جیتا اور دوسرے گیم میں بھی 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے سیٹ میں ملائیشین حریف ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، فائنل میں نور کا مقابلہ مصر کے کریم التورکی سے آج شام پانچ بجے ہوگا۔

ویمنز ایونٹ میں ہانگ کانگ کی چین سین یوک نے ملائیشین حریف کو دو کے مقابلے تین گیمز سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔

ویمنز ایونٹ کا فائنل چین سین یوک اور مصر کی فیروز ابوالخیر کے درمیان ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں