ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

نورزمان نے بڑی کامیابی سمیٹی، سابق چیمپئن جان شیرخان کی مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیرخان نے کہا ہے کہ انڈر23 ورلڈک اسکواش چیمئن شپ میں نور زمان نے بڑی کامیابی سمیٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکواش کی میدان سے پاکستان کے لیے کافی عرصے بعد اچھی خبر آئی ہے، انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ میں فتح سے نورزمان نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیا، اس کامیابی پر سابق ورلڈاسکواش چیمپئن جان شیرخان نے بھی نورزمان کو مبارکباد دی ہے۔

برسوں تک دنیائے اسکوش پر راج کرنے والے پاکستان کے لیجنڈ جان شیرخان کا کہنا تھا کہ نور زمان کو زبردست فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے نور زمان انڈر23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے چیمپئن بن گئے، نورزمان نے مصر کے کریم الترکی کو2-3 سے شکست دی، نور زمان نے 2 سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا،فائنل جیت لیا۔

ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن نورزمان تاریخی فتح پرآبدیدہ ہوگئے، چیمپئن نور زمان نے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ چیمپئن شپ فائنل میں فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، جتنی محنت کی چاہتا تھا کہ چیمپئن شپ جیتوں۔

انھوں نے کا کہ اسٹریٹیجی تھی ہارجیت کی سوچ کے بغیر بھرپور مقابلہ کرنا ہے، پہلے ہی سوچا تھا کہ پریشر کو قابو میں رکھ کرکھیلوں گا، جومحنت کی ہے اس کا نتیجہ سامنے آیا۔

پاکستان کے نورزمان ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن بن گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں