ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

حکومت کی اہم قانون سازی میں پیپلز پارٹی سے تعاون کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کشیدگی کے باوجود قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کیلیے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون کی اپیل کر دی۔

پیپلز پارٹی سے منسلک ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ (ن) لیگ کی اہم شخصیت نے رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر سے رابطہ کیا اور ان سے ملاقات کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ن) لیگی وفد کی ملاقات پارلیمنٹ ہاوس میں ہوئی جس میں نوید قمر اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ شریک تھے، تاہم دونوں کے درمیان معاملات طے نہ ہو سکے اور ملاقات بے نتیجہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ

(ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کو تحفظات دور کرنے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرواتے ہوئے پارلیمان کی کارروائی میں تعاون اور قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کیلیے حمایت کی اپیل کی۔

ذرائع نے بتایا کہ (ن) لیگ رواں اسمبلی سیشن میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کیلیے اس نے پی پی سے قومی اسمبلی کورم میں تعاون کی اپیل کی۔

’پی پی وفد نے (ن) لیگ کو معاملات قیادت تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفود میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔‘

گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت کا مزید ساتھ نہیں دے گی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بلاول بھٹو نے پارلیمان میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منظوری دی، انہوں نے بیرون ملک روانگی سے قبل فیصلے کی منظوری دی، پی پی قانون سازی میں حکومت کی حمایت نہیں کرے گی، اس حوالے سے حکومت کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں حکومتی اقدامات کا حصہ نہیں بنے گی اور حکومت کے پیش کردہ کسی بل کی حمایت نہیں کرے گی۔

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں