کراچی : شہر قائد میں کاروبارزندگی تاحال بحال نہیں ہوسکا ہے،اشیاء خوردونوش کی عدم دستیابی اور پیٹرول پمپس بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی الصبح متحدہ قومی موومنٹ کےمرکزنائن زیروپررینجرزکے چھاپے کی خبر خبرجنگل کی آگ طرح ملک بھرمیں پھیل گئی۔
رینجرزکی کارروائی کے خلاف ایم کیوایم رہنماؤں نے احتجاجاً شہریوں سےکاروباراورٹرانسپورٹ بند رکھنےکی اپیل کی، جس کے بعد شہرمیں کاروباری گہما گہمی گرم ہونےسےپہلےہی ماندپڑ گئی۔
ایم کیوایم کی احتجاج کی اپیل پرشہرکےبیشترعلاقوں میں شٹرڈاؤن،پٹرول پمپس،بینکس سمیت چھوٹےبڑےتجارتی مراکزنہ کھل سکے ، شہرکی صورتحال کےسبب اکثرنجی تعلیمی اداروں نےبھی تدریسی عمل معطل کرکےچھٹی کااعلان کردیا۔
جامعہ کراچی،اردو یونیورسٹی سمیت دیگرجامعات نے ہونےوالےامتحانات بھی منسوخ کردیئے، کشیدہ حالات میں خوف وہراس بڑھانےکیلئےشرپسندعناصرنے لیاقت آبادمیں رکشہ اورگلستان جوہرمیں گاڑی کونذرآتش کردیا۔
شہرکی غیریقینی صورتحال کےسبب ٹرانسپورٹ اتحاداورتاجراتحادنے کاروباراورٹرانسپورٹ بندرکھنےکافیصلہ کیا۔ اور شام ہونے کے بعد بھی شہر میں خوف کا سماں ہے، اور تا حا ل کاروبار بند اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے سے شاہراہیں سنسان ہیں۔