بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

کراچی: لیاری ایکسپریس پر بےقابو ٹرک کی متعدد گاڑیوں کو ٹکر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر بےقابو مکسچر ٹرک نے کئی گاڑیوں کو ٹکر مردی، حادثے میں 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تاہم اب واقعہ لیاری ایکسپریس وے پر پیش آیا ہے جہاں بے قابو مکسچر نے کئی گاڑیوں کو ٹکر ماردی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  حادثے میں 5 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا نہ جانی نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک کی ٹکر سے ایک گاڑی ایکسپریس وے سے نیچے گرتے گرتے بچی ہے، پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے پاس لائسنس موجود نہیں ہے۔

دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔

مسکن چورنگی کے قریب تیز رفتار فارچیونر کا حادثہ، گاڑی جلانے والے ریسٹورنٹ ملازم نکلے

یاد رہے کہ گزشہ روز گلشن اقبال تھانے کی حدود میں ڈسکو بیکری سے مسکن چورنگی کی جانب جانے والی تیز رفتار فارچیونر گاڑی گرین بیلٹ توڑتے ہوئے مخالف سمت میں بیٹھے شہریوں سے جا ٹکرائی تھی، جس سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس حکام نے اس حادثے سے متعلق بتایا تھا کہ زخمیوں میں عبدالوحید اور فیضان شامل ہیں، عبدالوحید کے ساتھ سڑک کراس کرتی ان کی اہلیہ محفوظ رہیں، مشتعل شہریوں نے گاڑی کو آگ لگا دی تھی، جب کہ ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار 3 افراد موقعے پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، پولیس نے گاڑی کو آگ لگانے والے متعدد افراد بھی حراست میں لے لیے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں