بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار وجے نے بھی وقف بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
بھارتی پارلیمنٹ سے وقف بل منظور ہونے کے بعد سے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب اداکار وجے نے بھی سپریم کورٹ میں وقف بل کو چیلنج کردیا۔
اس سے قبل رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی سمیت کانگریس کے دیگر ممبران نے بل کے خلاف درخواست جمع کروائیں۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی وقف بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
بہار سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ممبران منوج جھا، فیاض احمد اور محمد اظہار آصفی نے بھی وقف بل کو چیلنج کیا ہے۔
یہ پڑھیں: وقف بل کے باعث بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آ گیا، پورا بھارت بند کرنے کی دھمکی
اُنہوں نے عدالت میں دائرل کی گئی درخواست میں کہا کہ یہ بل مسلم مذہبی اوقاف میں بڑے پیمانے پر حکومتی مداخلت کو سہولت فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ 8 لاکھ 72 ہزار سے زائد وقف جائیدادیں ہیں جن کی مالیت 14 ارب ڈالر ہے۔
اس حوالے سے ردعمل دیتےہوئے ریاست تامل ناڈوکے وزیراعلیٰ اورڈی ایم کے رہنما ایم کےاسٹالن نے بل کی شدید مذمت کی اور وقف ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکااعلان بھی کیا۔
وزیراعلیٰ تامل ناڈو ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے وقف ترمیمی بل کے خلاف سپریم کورٹ میں جائےگی، ترمیمی بل وقف بورڈ کی خود مختاری کے خلاف ہے، اس سے اقلیتی مسلم آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔