کراچی : سی ٹی ڈی سندھ نے گھگر پھاٹک ملیر کے قریب سے کالعدم ایس آر اے کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد حیدر اباد کے قریب ریلوے ٹریک اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ نے گھگر پھاٹک ملیر کے قریب انٹیلیجنس بیس آپریشن کیا، آپریشن میں کالعدم ایس آر اے کے دہشت گرد سجاد شر کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشتگرد کے انکشافات سامنے آئے، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ دہشت گرد بوہڑ گاؤں حیدرآباد پر ریلوے ٹریک پر دھماکےکی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردکالعدم ایس آراےکمانڈرزاصغرعلی،نورچانڈیوکاقریبی ساتھی ہے اور کالعدم ایس آر اےکمانڈر کا پیغام غلام شبیر،بشیر،سارنگ علی شر کو پہنچاتا تھا۔
حکام نے کہا کہ دہشت گرد نوجوانوں کو ایس آر اے میں شامل ہونے کیلئےذہن سازی کرتے ہیں، کالعدم ایس آر اے دہشت گرد ارباب بھیل حیدرآباد جیل میں قیدہے، ارباب بھیل کےاہلخانہ کوراشن وغیرہ اور دیگر امداد بھی فراہم کرتے ہیں۔
آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔