ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

لیاری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثات کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثات کی وجہ سامنے آگئی، جس میں بڑھتے حادثات کی وجہ رانگ وے سے چڑھنے والوں کی تعداد میں اضافے کو قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی لیاری ایکسپریس وے پر موٹر وے انتظامیہ کی نااہلی اورغفلت ان دنوں حادثات بڑھ گئے ہیں۔

سہراب گوٹھ چورنگی ختم ہونے کے بعد گاڑیاں ایکسپریس وے پر رانگ وے سے جاتی ہیں جو اکثر حادثات کا سبب بنتی ہیں۔

ایکسپریس وے پر صرف چھوٹی گاڑیوں کواجازت ہے لیکن یہاں ہیوی ٹریفک سمیت موٹرسائیکلیں بلا خوف وخطر چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

ایکسپریس وے کے اکثر مقامات پر شہری پیدل میں چلتے دکھائی دیتے ہیں، چہل قدمی کوروکنے والا کوئی نہیں۔

گزشتہ دنوں لیاری ایکسپریس وے پر رانگ سائیڈ سے چڑھنے والے ایک ہیوی مکسچر ٹرک نے پانچ سے زائد گاڑیوں کو رگڑ دیا تھا تاہم جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن حادثے کے وقت کار میں دفاتر جانے والی خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سے قبل نشیئ افراد کےگرل چوری کرنے کا اہم معاملہ اٹھایا جاچکا ہے، لیاری ایکسپریس وے پرتیز رفتار ٹریفک کے دوران ہی آپ پتنگ بازوں، پتنگ لوٹنے والوں اورچہل قدمی کرنے والوں کو بھی دیکھا گیا ہے۔

جس کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کراچی کے اہم ترین راستے لیاری ایکسپریس وے کو لاوارث کیوں چھوڑ دیا گیا ہے، یہاں ٹریفک قوانین کی عمل داری کیوں نہیں ہے؟

ڈی ایس پی لیاری ایکسپریس وے خالد حمید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کےباجود رکشہ، موٹرسائیکل بھی آجاتے ہیں پر جگہ پراہلکاروں کی تعیناتی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکام سےنفری بڑھانے کیلئےشروع سے مطالبہ کررہے ہیں اور راہگیروں کوروکنےکیلئےبھی این ایچ اے کو لکھا ہے.۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں